کان کے امراض اور جنگلی حیات کا عالمی دن آج منایا جائیگا

Mar 03, 2015

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کان کے امراض کا عالمی دن آج منایا جائیگا۔ اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور شعبہ طب سے متعلقہ دیگر تنظیموں کے اشتراک سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دریں اثنا جنگلی حیات کا عالمی دن بھی آج منایا جائیگا۔ جنگلی حیات کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مستقبل میںجنگلی حیات صرف تصویروں میں رہ جائیگی۔

مزیدخبریں