اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ ضمیر فروشی ہے پیپلز پارٹی اس کی مخالف ہے انتخابات کیلئے جامع اصلاحات لانی چاہئیں۔ آئین میں ترمیم لانا اس کا حل نہیں بلکہ انتخابی اصلاحات لانا لازمی ہے۔ سینٹ انتخابات کے انعقاد کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے لیکن ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ آئین سیکرٹ بیلٹ پیپرز کو اوپن رکھنے کی اجازت نہیں دیتا کوئی وجہ ہے۔