اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق صدر زرداری نے پیپلز پارٹی سوشل سروسز ونگ کو 4 ایمبولینس بطور عطیہ دیں‘ اس موقع پر ونگ کے مرکزی صدر زمرد خان کے علاوہ پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف‘ قمر زمان کائرہ ‘ رحمان ملک‘ شیری رحمان‘ فوزیہ وہاب‘ رخسانہ بنگش بھی موجود تھے۔ زرداری نے اس موقع پر وین چلا کر اس سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا اور صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں سوشل سروسز ونگ کی بنیاد ڈالی گئی ہے۔ زمرد خان نے اس موقع پر کہا کہ ان کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ سوشل سروسز ونگ کی ذمہ داری انہیں سونپی گئی ہے۔
زرداری کا پی پی سوشل سروس ونگ کو 4 ایمبولینس گاڑیوں کا عطیہ، خود وین چلائی
Mar 03, 2015