پاکستان، بھارت بحالی مذاکرات کیا فوج آن بورڈ ہے، مفتی سعید کی حکومت سے کوئی تعلق ہے: بی بی سی

Mar 03, 2015

اسلام آباد (بی بی سی) بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سات ماہ قبل معطل کئے جانیوالے سیکرٹری سطح کے مذاکرات تو باضابطہ طور پر ابھی بحال نہیں ہوئے لیکن کیا ہندوستان کے سیکرٹری خارجہ سبرامنیم جے شنکر کا دورہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان باضابطہ بات چیت کے آغاز کا سبب بن سکتا ہے یا یہ جامع مذاکرات کی بحالی ہی ہے؟ دونوں ممالک کے تعلقات پر چھائی مسلسل ناامیدی کے تناظر میں اس دورے کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے۔ کیا مقبوضہ کشمیر میں نئی ریاستی حکومت کے قیام اور اسلام آباد مذاکرات کے درمیان کوئی تعلق ہے؟ بی بی کے مطابق نجم الدین شیخ کہتے ہیں کہ بھارتی اخبارات کی رپورٹوں کے مطابق مودی کے وزیراعلیٰ مفتی سعید سے معاہدے میں یہ بات شامل تھی کہ بھارت پاکستان کیساتھ مذاکرات شروع کریگا۔ ادھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک طویل عرصے سے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے پس منظر میں بھی ان مذاکرات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے حالیہ سیالکوٹ سیکٹر کے دورے اور اس بیان سے کیا ظاہر ہوتا ہے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا؟ کیا فوج اس بحالی مذاکرات میں ’آن بورڈ‘ ہے؟

مزیدخبریں