کوٹ رادھا کشن واقعہ کے 7 ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت 12مارچ تک ملتوی‘ وکلا بحث کیلئے طلب

Mar 03, 2015

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کوٹ رادھا کشن واقعہ کے 7 ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان نثار احمد وغیرہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے واقعہ کے اصل ملزمان کو بچانے کیلئے راہگیروں اور بے گناہوں کو مقدمات میں ملوث کردیا۔ سرکاری وکیل خرم خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ نے اس واقعہ کا ازخود نوٹس لے رکھا ہے لہٰذا عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آنے تک درخواست ضمانت پر کارروائی نہ کی جائے۔

مزیدخبریں