لاہور (خبر نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کے بھائی فیصل یونس کی تعلیمی اسناد کی منسوخی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔درخواست گزار سعید ظفر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیصل یونس گریجوایشن کی جعلی ڈگری کے بل بوتے پر پی آئی اے میں پائلٹ بھرتی ہوئے مگر ڈگری کی چھان بین کے بعد نکال دئیے گئے۔انہوں نے کہا کہ فیصل یونس کی جعل سازی کی بنا پر اسکی دیگر تعلیمی اسناد مشکوک قرار دیتے ہوئے منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔فیصل یونس کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار فیصل یونس کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کی بجائے محض الزامات عائد کر رہے ہیں جس پر عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی بھی ہدائت کی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے وقاریونس کے بھائی کی تعلیمی اسناد منسوخ کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت
Mar 03, 2015