واہنڈو (نامہ نگار) بوڑھی معمر خاتون آگ سینکتے ہوئے چولہے پر گر کر جاں بحق ہوگئی۔ حبیب پورہ کی 80 سالہ حمیداں بی بی عرصہ دراز سے غشی کے دورہ کی مریضہ تھی۔ گزشتہ صبح وہ گھر میں چولہا جلاکر آگ سینک رہی تھی، دورہ پڑنے سے چولہے پر گر گئی اور جھلس کر موقع پر دم توڑ گئی۔