اسلام آباد(آئی این پی) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ سندھ سے 64 کیسز فوجی عدالتوں کو بھیج دیئے گئے ہیں۔ ان مقدمات میں کراچی ایئرپورٹ حملہ اور کور کمانڈر حملہ کیس بھی شامل ہیں۔وہ پیر کویہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں بلا امتیاز کارروائی ہو رہی ہے جس کے باعث اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں کمی آگئی ہے۔
کور کمانڈر کراچی حملہ کیس سمیت 64مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوا دئیے:آئی جی سندھ
Mar 03, 2015