وزیراعظم نواز شریف کا اپنے سابقہ دور کی طرح پھر ہیلپ لائن پر براہ راست عوامی شکایات سننے کا فیصلہ

Mar 03, 2015

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف اپنے سابقہ دور کی طرح عوامی شکایات سنا کریں گے۔ پیر کو وزارت داخلہ کی پارلیمانی سیکریٹری مریم اورنگزیب نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف عوامی شکایات کو براہ راست سننے کے لیے جلد ہی دوبارہ ہیلپ لائن کا ا ٓغاز کریں گے جس میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے فوری ہدایت بھی جاری کریں گے۔

مزیدخبریں