81 ارکان اسمبلی میاں برادران سے ناراض دوسری جماعت میں جاسکتے ہیں: ذوالفقار کھوسہ

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما ذوالفقار کھوسہ نے انکشاف کیا ہے میاں برادران سے اختلافات کے باعث 81ارکان اسمبلی ان سے سخت ناراض ہیں، جو کسی بھی وقت کسی دوسری جماعت میں جا سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار کھوسہ نے بتایا مسلم لیگ (ن) کے سربراہان کے من مانے فیصلوں اور ارکان کی ناراضی کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،پارٹی میں کئی گروپ بن چکے ہیں اور آنے والے دنوں میں ارکان کی بڑی تعداد مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ دیں گے۔ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) تمام سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن ناراض ارکان مخالفت میں بھی ووٹ دے سکتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کا سیاسی مستقبل تاریک ہے، میاں برادران نے اپنی روش نہ بدلی تو پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...