لاہور میں بجلی کا دوہرا کنکشن لینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (نیٹ نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے دوہرے کنکشن لینے والے صارفین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ڈبل سورس کنکشن پکڑے جانے پر متعلقہ ایس ڈی او اور میٹر ریڈر ذمہ دار ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں لوگوں نے لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر مسئلے کا حل تو نکال لیا، لیکن طریقہ غیرقانونی اپنایا۔ لیسکو عملے کو ساتھ ملایا اور بجلی کے دوہرے کنکشن حاصل کرلئے۔ لیسکو حکام کے مطابق لاہور میں ہزاروں صارفین ایسے ہیں جو ڈبل فیڈرز کے ذریعے بجلی حاصل کر رہے ہیں۔ اگر ایک فیڈر میں لوڈشیڈنگ ہو تو وہ دوسرے فیڈر سے بجلی حاصل کرنے لگتے ہیں۔ ڈبل سورس کنکشن کے باعث لوڈشیڈنگ کا مقصد پورا نہیں ہو رہا۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ایسے کنکشنز نے قریبی لائنوں پر کام کرنیوالے اہلکاروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دی ہے۔ ڈبل سورس کنکشن پر متعلقہ ایس ڈی او میٹر ریڈر کیخلاف پرچہ درج ہوگا، میٹر کاٹ دیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...