طویل عرصہ کے بعد پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت خاتون رکن راحیلہ خادم نے کی

لاہور (خصوصی رپورٹر + کامرس رپورٹر + خصوصی نامہ نگار) ایک طویل عرصے کے بعد پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت خاتون نے کی جس دوران ایوان میں موجود خواتین کی اکثریت ایوان سے باہر چلی گئی۔ پیر کی شام قائم مقام سپیکر کے بعد خاتون رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس وقت ایوان میں زراعت پر بحث جاری تھی اور متعدد خواتین خوش گپیوں میں مصروف جبکہ کچھ اراکین اونگھ رہے تھے جبکہ اپوزیشن ایوان میں موجود ہی نہیں تھے‘ ارکان کی کم تعداد اور کورم ٹوٹنے کے خدشے پر اجلاس کی صدارت کر رہی راحیلہ خادم حسین نے معمول کے برعکس مغرب کی نماز کیلئے وقفہ بھی نہیں کیا۔ زراعت پر بحث میں خاتون رکن نگہت شیخ اور ثریا نسیم نے بھی حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن