کراچی (صباح نیوز) ایکسپو پاکستان نمائش میں دو ارب ڈالرز کے معاہدے طے پاگئے ہیں جبکہ مزید برآمدی معاہدے متوقع ہیں۔ نمائش میں ڈیڑھ لاکھ عام افراد جبکہ تیس ہزار وزیٹر شرکت کی ہے۔ٹی ڈی اے پی کی چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر کے مطابق پاکستانی لیدر، ٹیکسٹائل، چاول، ٹآئول ریڈی میڈ گارمنٹس کے شعبوں میں دو ارب ڈالرز کے معاہدے طے پاگئے ہیں جبکہ مزید برآمدی معاہدے متوقع ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ بارہ سو زائد غیر ملکی خریداروں کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔امریکہ کے شہر لاس اینجلس سے وفود نے شرکت کی۔ ایس ایم منیر کے مطابق توقع سے زائد لوگوں نے ایکسپو نمائش میں شرکت کی ہے ملکی صورتحال کے باوجود غیر ملکیوں کا بڑی تعداد میں پاکستان آنا انتہائی مثبت ہے۔
ایکسپو پاکستان نمائش میں دو ارب ڈالرز کے معاہدے طے پاگئے
Mar 03, 2015