’’مرسوں مرسوں جناح کا پاکستان نہ ڈیسوں‘‘ بلاول 16 فروری کے بعد پھر ٹوئیٹر پر آ گئے

Mar 03, 2015

کراچی؍ دبئی (آئی این پی) اپنے والد آصف زرداری سے اختلافات کی خبروں کی زد میں رہنے والے بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر کے ذریعے منظر عام پر آ گئے۔ انہوں نے مرسوں، مرسوں جناح کا پاکستان نہ ڈیسوں کا نعرہ پھر بلند کردیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے 16 فروری کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ چوتھا سال جاری ہے ہمیں انصاف اور مساوات کیلئے جدوجہد کے بارے شہباز بھٹی کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہو گا، ہمیں انہیں فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد آصف علی زرداری کے درمیان اختلافات کی خبریں زوروں پر ہیں۔ بلاول زرداری بھی پس منظر میں ہیں، انہیں کافی عرصہ سے کسی پارٹی اجلاس یا عوامی اجتماع میں نہیں دیکھا گیا۔ اس سے قبل وہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ لگاتے رہے ہیں۔

مزیدخبریں