لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈ ی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے حکم پرمنشیات فروشی کا مکروہ دھندا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چھاپہ مار کر 2ملزمان شاہد اورذوالفقارکو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 15 کلو سے زائد آئس نشہ اورہیروئن میں استعمال ہونے والا قیمتی ایفی ڈرین کیمکل برآمد کر لیا۔ نشترکالونی پولیس نے 5ملزمان شہزاد، انور، ندیم ، ریاض اورآصٖف کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 6 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔