لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی بار ترک کے اشتراک سے سٹولن ڈریمز کے نام سے فلم بنائی جا رہی ہے۔ فلم ٹی بی ایم پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی جائے گی جس میں ترکی اور پاکستان کے فنکار جوہر دکھائیں گے۔ سٹولن ڈریمز ہیوی بجٹ مووی ہو گی۔ پروڈیوسر شریف حسین نے کہا کہ سٹولن ڈریمز ایک شامی خاندان کی کہانی پر مشتمل ہے جو شام میں جنگی حالات سے تنگ آ کر استنبول ہجرت کر چکا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر ترک ہیں۔ شوٹنگ مارچ میں شروع ہو گی اور رواں سال کے آخر میں پوری دنیا میں ریلیز کی جائیگی۔
’’سٹولن ڈریمز‘‘ کے نام پاکستان اور ترک فلم انڈسٹری پہلی بار مشترکہ فلم بنائے گی
Mar 03, 2015