زرداری کی 2 ریفرنسز میں بریت، عدالت نے نیب کو تیاری کیلئے مزید مہلت دیدی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سابق صدر آصف زرداری کی 2 نیب ریفرنسز سے بریت کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بنچ نے اپیلوں کی سماعت کی۔ نیب کے وکیل نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت کی جانب سے دونوں نیب ریفرنسز سے بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت کے سوال کرنے پر نیب پراسیکیوٹر نے ایک بار پھر اپنی ہی اپیلوں پر بحث کیلئے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے اپیلوں پر تیاری کیلئے نیب کی مزید مہلت کی استدعا منظور کر لی۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...