اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ فوج نے قبائلی علاقوں میں سڑکیں تعمیر کی ہیں لیکن ان ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز تو قومی خزانہ سے دئیے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سینیٹر سحر کامران کے نکتہ اعتراض پر ریمارکس میں کہی۔ سحر کامران نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کوئی کام نہیں کر رہی اور فاٹا میں سڑکیں بنی ہیں جو فوج نے تعمیر کی ہیں۔ رضا ربانی نے فوراً کہا کہ فوج کے پاس اپنے فنڈز تو نہیں ہوتے۔ ان سڑکوں کی تعمیر کیلئے سویلین حکومت نے قومی خزانہ سے فوج کو رقوم فراہم کی ہیں۔