سپریم کورٹ کا عمر ایوب کی نظرثانی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے این اے 19 ہری پور سے عمر ایوب کی نظرثانی درخواست پر سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عمر ایوب نے ڈی سیٹ کیے جانے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے درخواست پر سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ لارجر بنچ میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید کو بھی شامل کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ رجسٹرار آفس کو بنچ تشکیل دے کر معاملہ دو ہفتوں میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن