شیخوپورہ، /فیروز والہ/ فیصل آباد/ بھکر (نامہ نگار خصوصی +نامہ نگاران +نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ، فیروزوالہ، فیصل آباد اور بھکر میں 4 لڑکیوں اور بھاوج سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے گاؤں مرزا ورکاں میں دم کروانے کے لئے جانے والی لڑکی سے جعلی پیر نے زیادتی کر ڈالی۔ صدر پولیس نے لڑکی جو محنت کش اکرم کی بیٹی ہے کی رپورٹ پر جعلی پیر ارشد اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کوگرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں فیروزوالا میں قصبہ شرقپور خورد کے نوجوان جمیل نے بارہ روز قبل محنت کش کی بیٹی (م) کے ساتھ شادی کی تھی اس دوران جمیل کے بھائی ندیم نے بھاوج کے کمرے میں زبردستی گھس کر زیادتی کر ڈالی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم جمیل 19 شادیاں پہلے بھی کر چکا ہے ملزم جمیل اور اس کا بھائی ندیم اپنی بہن اور ساتھی عورت کی مدد سے ایک گروہ بنایا ہوا ہے جو عورتوں کو مختلف مقامات فراہم کرتے ہیں۔فیصل آباد میں جڑانوالہ کے علاقہ نیو سبزی منڈی کے قریب (ن) کو سفارش وغیرہ تین ملزموں اور چک نمبر 435گ۔ب میں (ط) کو عبدالرحمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھکر میں سعید والا کی نسرین بی بی نے درخواست گزاری محمد عرفان وغیرہ میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرتے رہے ۔