ملتان (جنرل رپورٹر) مولانا فضل الرحمن نے ملتان میں وفود سے گفتگو میں کہا کہ حقوق نسواں بل مسلم لیگ (ن) کی مغرب نواز پالیسی کا نتیجہ ہے۔ مغربی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے موجودہ حکمران اسلامی اقدار کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اس قسم کا ایجنڈا اپنے ملک میں کبھی مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ حقوق نسواں بل تباہی کا با عث بنے گا۔ فضل الرحمن نے جامعہ قاسم العلوم کا دورہ کیا۔ طللبہ سے میں انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں جوکہ ملک میں اسلامی اور مشرقی اقدار کے سب سے بڑے محافظ ہیں، مدارس کا دفاع ہر قیمت پر کریں گے۔
حکمران اسلامی اقدار ختم کرنا چاہتے ہیں‘ تحفظ خواتین بل تباہی کا سبب بنے گا: فضل الرحمن
Mar 03, 2016