سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست پر 3 سالہ بچی کے قاتل کو کل کو پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا

Mar 03, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر ہونے کی بنیاد پر سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت نے جیل قوانین کے تحت تین سالہ بچی کے قاتل کو کل دی جانے والی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا۔ سیشن جج لاہور کی طرف سے راوی روڈ کی تین سالہ میمونہ کے قتل میں موت کی سزا پانے والے قیدی محمد آزاد کو کل کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دینے کیلئے بلیک وارنٹ جاری کئے گئے تھے تاہم جیل انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں قیدی کی پھانسی کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر ہونے پر پھانسی پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

مزیدخبریں