پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سستی روٹی سکیم کے سینکڑوں تنور گھوسٹ قرار دیدیئے

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پنجاب میں سستی روٹی سکیم کے تحت کھلنے والے سینکڑوں تنور کو گھوسٹ قرار دیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین میاں محمود الرشید کی صدارت میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری فوڈ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی۔ کمیٹی کو تحقیقات کرکے 4 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس کے بعد میاں محمودالرشید نے بتایا کہ سستی روٹی سکیم کے تحت کھولے گئے تنوروں میں 30فیصد سے زائد گھوسٹ تھے جنہیں کئی سال تک اربوں روپے کا مفت آٹا جاتا رہا۔

ای پیپر دی نیشن