امریکی صدارتی انتخاب: ہلیری کلنٹن، ڈونلڈ ٹرمپ نے7,7 ریاستوں میں میدان مار لیا

Mar 03, 2016

نیو یارک (آئی این پی+ نیٹ نیوز) امریکہ کی 11 ریاستوں میں ہونے والے پرائمری انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 7، 7 ریاستیں جیت کر میدان مار لیا ، برنی سینڈرز اور ٹیڈ کروز نے 2، 2 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی 11 ریاستوں میں صدارتی امیدواروں کے چناؤ کے لئے ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کی ہلیری کلنٹن اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سب سے آگے ہیں۔ ہلیری کلنٹن نے اب تک جن ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں ورجینیا، ٹیکساس ، جارجیا ، الاباما، ٹینیسی اور آرکنساس شامل ہیں۔ متنازعہ بیانات دینے والے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بھی اب تک سات ریاستوں سے جیت چکے ہیں۔ ڈیمو کریٹک امیدوار برنی سینڈرز اور ری پبلکن امیدوار ٹیڈ کروز نے دو، دو ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ امریکہ میں صدارتی انتخاب کے اس مرحلے کو سپر ٹیوز ڈے کا نام دیا گیا ہے۔ کیونکہ ان انتخابات کے نتائج سے واضح ہو جائے گا کہ ڈیموکریٹ اور رپبلکن جماعتوں کی طرف سے کونسا امیدوار صدر کے عہدے کے لیے میدان میں اترے گا۔

مزیدخبریں