ڈھاکہ(اے پی پی )پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموںکے مابین شیر بنگلہ سٹیڈیم میں ہونے والے ایشیا کپ کے میچ کے دوران حسب معمول ٹریفک کئی کئی گھنٹے بلاک رہی ۔سٹیڈیم کی طرف آنے والے مختلف روڈز پر بسوں ،کاروں ،سائیکل رکشوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ۔تماشائیوں کی بڑی تعداد کو گاڑیوں سے اتر کر کئی کئی کلومیٹر پیدل چل کر سٹیڈیم پہنچنا پڑا ۔