خیرپورناتھن شاہ کے حلقہ پی ایس چھہتر میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے

خیرپورناتھن شاہ کے حلقہ پی ایس چھہتر میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ حلقے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سمیت پندرہ امیدوار مد مقابل ہیں۔ ایک لاکھ اڑتالیس ہزار آٹھ سو ستاون ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالعزیز جونیجو اور فنکشنل لیگ کے ذوالفقار شاہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ ضمنی الیکشن کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہر پولنگ اسٹیشن پرپولیس کے دس اور رینجرز کے تین اہلکارتعینات ہیں۔ اس حلقےمیں 1988 سے 2013 تک ہوئے 7 انتخابات میں پی پی 4 بار جیت چکی ہے. 2013 کےانتخابات میں کامیاب پی پی کی امیدوار پروین عزیزجونیجو سے قیادت نے استعفیٰ طلب کیا تو انہوں نے پارٹی سے اختلاف کے باعث الیکشن ٹریبونل میں استعفیٰ دیتے ہوئےیہ بھی لکھ دیا کہ ان کے حلقے میں دھاندلی ہوئی ہے جس پر الیکشن ٹریبونل نے مخالف امیدوار لیاقت جتوئی کو کامیاب قرار دیدیا تھا. تاہم آزاد امیدوار اصغر شیخ کی پٹیشن میں اعتراض کے بعد سپریم کورٹ نے اس حلقے میں ضمنی انتخاب کے احکامات جاری کیے تھے۔

ای پیپر دی نیشن