پاکستان ہمارا دل ہے

کویت پارلیمان کے سابق رکن احمد ابو خلیفہ الشحو مئی نے کہاہے کہ پاکستان ہمارا دل ہے اور پاکستانی ہمارے دلوں میں بستے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں ملک خلیل کی جانب سے پاکستانی نڑاد چائنی بزنس مین متلا کے اعزاز میں استقبالیہ الشحومی دیوانیہ میں عشائیہ تقریب کے دوران نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نہ صرف اسلامی ملک ہے بلکہ ہمارے برادرانہ تعلقات قائم ہیں مجھے پاکستان سے بہت محبت ہے اور پاکستانی کرکٹ کھیل کا میں شیدائی ہوں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں نے 1990ءمیں کویت پر قبضہ ہونے کے بعد جو مدد کی ، وہ ہم بھولے نہیں اورنہ ہی بھول پائیں گے۔احمد ابو خلیفہ نے کہاکہ کسی پاکستانی کو کسی کا کوئی بھی جائز کام ہو ہمارے دروازے کھلے ہیں ہمارے دیوانیہ میں کوئی نہ کوئی موجود ہوتا ہے جہاں تک ہوسکا اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان حسین مناظرکا قدرت کا تحفہ ہے میں پاکستان جانا چاہتاہوں اور وہاں کے مناظر کو دیکھنا چاہتاہوں احمد شحومءنے کہاکہ انہیں پاکستان کا کھیل کرکٹ بہت پسند ہے میرا دل کرتاہے کہ میں کرکٹ کھیلوں لیکن وقت نہ ملنے کی وجہ سے یہ خواب پورا نہیں ہوا انہوں نے کہاکہ کویت کی یوم آزادی کے موقع پر فروری فیسٹیول میں پاکستانی نوجوان کویتی عوام کے ساتھ خوشی کا اظہار کررہے ہیں جو قابل ستائش ہے جو پاکستانی پروگرامز میں پاکستانی ثقافت پیش کررہے ہیں وہ کویتی نوجوانوں کو بہت متاثر کر رہی ہے۔ ملک خلیل نے کہاکہ وہ پاکستان آئیں تو انہیں خوش آمدید کہیں، ہم تو چاہتے ہیں کویتی عوام یورپ اوردیگر ممالک کی سیرو تفریح کرنے کی بجائے پاکستان آئیں، دیکھیں اللہ تعالی نے پاکستان کو کن کن نعمتوں سے نواز رکھا ہے سیاحت کے لئے موزوں جگہ پاکستان ہی ہے۔اس موقعہ پر معروف گولڈ کے بزنس مین افتخار احمد گھمن نے کہاکہ پاکستان کے شمالی علاقہ اللہ تعالی کا حسین تحفہ ہے کویتی بھائیوں کو اس طرف سیاحت کے لئے رخ کرنا چاہئے۔
پاکستان تجارت سیاحت کے لحاظ سے بہترین ملک ہے ملک میں بیرون ممالک کرنے میں سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں اس لئے کویتی تاجروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہئے،ملک خلیل نے تمام شرکاءکا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن