کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ کے 8اضلاع میں پاسپورٹ آفس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نئے پاسپورٹ آفس گھوٹکی ، کشمور، شکارپور، عمرکورٹ، مٹیاری، ٹنڈومحمدخان، مٹھی میں آفس کھولے جائیں گے۔4مارچ سے پاسپورٹ آفس کا مرحلہ وار افتتاح کیا جائے گا۔نئے دفاتر کے ساتھ سندھ کے 18اضلاع میں پاسپورٹ دفاتر ہوجائیں گے۔
پاسپورٹ آفس
وفاقی وزارت داخلہ کا سندھ کے 8اضلاع میں پاسپورٹ آفس کھولنے کا فیصلہ
Mar 03, 2017