یمں میں4 ڈرون حملے‘7 القاعدہ دہشت گرد ہلاک

عدن+واشنگٹن (اے ایف پی+نمائندہ خصوصی) امریکی صدر ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کمانڈو آپریشن کے ایک ماہ بعد امریکی ڈرونز کے 4حملوں میں القاعدہ کے 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، صوبائی سکیورٹی اہلکار نے میڈیا کو بتایا صوبہ شبوا میں القاعدہ رکن کے گھر پر میزائل برسائے گئے، گھر کے باہر کھڑے 4 دہشت گرد نشانہ بنے۔ دوسرے حملے میں بائدہ صوبے میں الکائفہ کے علاقہ میں کارروائی کی گئی، قبائلی چیف نے بتایا 3 ارکان مارے گئے، تیرا حملہ ضلع سوما میں کیا گیا، چوتھا آبیان کے مشرقی علاقے شقرہ میں ہوا، یہاں فوری جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا امریکی طیاروں نے یمن میں 20 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں۔ جس میں القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن