اقوام متحدہ (اے پی پی) نائیجیریا کی سابق وزیر ماحولیات امینہ محمد نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے رسمی طور پر حلف لیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیترس نے امینہ محمد سے عہدے کا حلف لیا ۔ انتونیو گیترس نے گزشتہ سال دسمبر میں امینہ محمد کو اپنا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کیا تھا۔ حلف برداری کے بعد وہ اپنے ملک نائیجیریا واپس لوٹ گئیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیترس نے اپنی استقبالیہ تقریر میں کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور انہیں فخر ہے کہ امینہ نے ان کے ساتھ کام کرنا قبول کر لیا۔