اسلام آباد(آن لائن) کوہستان ویڈیو سکینڈل سے متعلق کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جمعرات کو درخواست گزار افضل کوھستانی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمے کی سماعت 6 مارچ کو مقرر کی جائے، کیونکہ 7 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ میں کرمنل اپیل کی سماعت ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوہستان ویڈیو سکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت 8 دسمبر کو ہوئی تھی، عدالت نے عدالتی چھٹیوں کے بعد سماعت مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔
کوہستان ویڈیو سکینڈل، کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
Mar 03, 2017