ڈی مونٹ مورنسی کالج، ہسپتال کو خودمختاری دیدی: نجم احمد شاہ

لاہور(نیوزرپورٹر)سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری اور ڈینٹل ہسپتال کو پہلی مرتبہ خود مختاری دیتے ہوئے بورڈ اف مینجمنٹ تشکیل دے دیا ہے تاکہ دانتوں کی صحت کی سہولیات میں اضافہ کے ساتھ ڈینٹل کالج اور ہسپتال کے معاملات کو آزادانہ طو رپر احسن طریقے سے چلایا جا سکے -انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں مکمل تعاون جاری رہے گا اور ڈینٹل کا شعبہ جو گزشتہ کئی دہائیوں سے نظر انداز چلا آ رہا تھا اس کی بہتری کے لئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں گے -انہوں نے یہ بات انتظامی امو رکا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی - سیکرٹری صحت نے ڈینٹل ہسپتال میں شام کی شفٹ شروع کرنے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس فوری طور پر بلا کر باقاعدہ منظوری حاصل کی جائے -اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالج اور ہسپتال کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے فوری اقدامات کئے جائیں گے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...