اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/ایجنسیاں) بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج کے شعبہتعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ اور ٹانڈر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس پر بھارتی فوج کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ تاحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی بھارت نے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں متعدد بار بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر چکا ہے۔
;کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب
Mar 03, 2017