اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) ترکمانستان ،افغانستان ، پاکستان،بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کے پاکستان میں کام کا آغاز آج سے ہو گا۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی کے مطابق 1680 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان اور پھر بھارت تک بچھائی جائے گی۔ منصوبہ کی لاگت کا 85 فیصد ترکمانستان برداشت کرے گا۔ منصوبہ کا سنگ بنیاد دسمبر 2015ءمیں ترکمانستان میں رکھا گیا تھا جس میں وزیراعظم نواز شریف اور دیگر تین ممالک کے رہنماﺅں نے شرکت کی تھی۔ منصوبہ کے تحت مجموعی طور پر سالانہ 33 ارب مکعب میٹر گیس ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت کو فراہم کی جائے گی۔
تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے پاکستان میں کام کا آغاز آج ہو گا
Mar 03, 2017