مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعدد گھر تباہ، وکلاءنے یوم احتجاج منایا، عدالتی بائیکاٹ

سرینگر (اے این این+آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ¾ مجاہدین کی موجودگی کو جواز بنا کر رہائشی مکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ ¾ کئی مکانوں کو شدید نقصان پہنچا ¾ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ¾ شدید فائرنگ اور گولہ باری سے لوگ سہم کر رہ گئے ¾ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ پر لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق ماتری گام شیخ پورہ بانڈی پورہ میں فوج کی جانب سے بلاجواز فائرنگ کے خلاف لوگوں نے احتجاج کرکے گریز بانڈی پورہ کی شاہراہ کو کئی گھنٹوں تک بند رکھا اور فوج کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ماتری گام ٹینگ پر قائم کیمپ کے فوجیوں نے گزشتہ شب بلاجواز فائرنگ کی جو صبح چار بجے تک جاری رہی جس کے نتیجے میں کئی مکانوں کو نقصان پہنچا تاہم اہل خانہ محفوظ رہے ۔ وکلاءنے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔اس موقع پر سری نگر ہائی کورٹ میں ایک احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مطالبہ کیا کہ کشمیری قیدیوں کو رہا کیا جائے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔ سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی اپیل پر وکلاءنے یوم احتجاج منایا۔کل جماعتی حرےت کانفرنس گ کے چیئرمےن سید علی گیلانی نے کہا بھارتی فوج اور اس کی معاون فورسز جموں کشمیر میں کھلے عام جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہےں۔ بدقسمتی سے ان واقعات کے سلسلے میں کوئی کیس درج کیا گیا ہے اور نہ کسی ذمہ دار شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ قاتل آج تک آزاد گھوم رہے ہیں اور کسی عدالت کی طرف سے انہیں کوئی نوٹس وغیرہ نہیں بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی جنگی جرائم کی عالمی سطح پر تحقیقات کرائی جائے۔ نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے امن کارکن اورنئی دلی یونیورسٹی کی طالبہ گرمہر کور کے اس حالیہ بیان پران کے والد کو پاکستان نے نہیںبلکہ دوملکوںکی دشمنی نے مارا تھا پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ گر مہر کور کا بیان نہ صرف سچائی کی تائید کرتا ہے بلکہ انہوںنے پورے بھارت کے لوگوں کو آئینہ دکھادیا ہے۔ میر واعظ عمر فاروق نے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک پورے جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کا قیام ممکن نہیں اور مسئلہ کشمیرکو صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل آمد یا پھر سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے ۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ بانڈی پورہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو 11 مارچ تک عدالتی ریمانڈ پر دیدیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن