اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ اگلے ایک عشرہ میں دنیا میں اہم تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں۔ ان تبدیلیوں کے نتیجے میں فلسطین اورکشمیرکے مسائل حل ہو جائیں گے۔ صدر نے اردن کے ممتاز مورخ عمر محمد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکا مسئلہ کوئی پیچیدہ نہیں ہے۔کشمیر کشمیریوں کا ہے۔ بھارت نے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے سلسلے میں ہمیشہ مسائل کھڑے کئے ہیں۔ صدر نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام ناجائز تسلط کے خلاف ہمیشہ سے برسرپیکار ہیں اور وہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ بھارت نے کشمیر پر کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف ان کے علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان فلسطین عوام کی منصفانہ جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کرتا چلاآ رہا ہے اور وہ یہ حمایت جاری رکھے گا۔
دنیا میں اہم تبدیلیوں کے باعث فلسطین اورکشمیرکے مسائل حل ہو جائیں گے‘صدر ممنون
Mar 03, 2017