آف شورکمپنیاں‘ حنیف عباسی نے عمران‘ جہانگیر کیخلاف اضافی دستاویزات جمع کروا دیں

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شورز کمپنیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں جاری کیس میں اضافی دستاویزات جمع کروا دی ہیں۔ اضافی دستاویزات میں انہوں فریقین کی مختلف آف شورز کمپنیوں کا ریکارڈ‘ چیئرمین تحریک انصاف عمران کی پارلیمنٹ میں 18 مئی 2016ءکو کی جانے والی تقریر کا ریکارڈ‘ نجی ٹی وی کو دیا جانے والا 15 مئی 2012ءکا انٹرویو ریکارڈ جمع کروایا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں کیس کی جلد سماعت (آئندہ سوموار) کو لگانے کےلئے ایک درخواست بھی داخل کروائی تھی۔

ای پیپر دی نیشن