اسلام آباد (این این آئی)وزےر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شےر نے کہا ہے کہ وزےراعظم نوازشرےف کے وعدے کے مطابق 2018ءبجلی بحران کے خاتمے کا سال ہوگا ¾ مےپکو رےجن مےں موسم گرما مےں ٹرانسفارمرز جلنے اور اضافی لوڈشےڈنگ کی شکاےات جس علاقے سے موصول ہوں گی ہماری ٹےم خود مانےٹرکرے گی اور اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ آپرےشن آفےسرز پر عائد ہوگی ¾ نااہلی اور کوتاہی برتنے والے افسران کو کسی صورت معاف نہےں کرےں گے۔وہ مےپکو ہےڈ کوارٹر مےں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مےپکو رےجن مےں موسم گرما مےں ٹرانسفارمرز جلنے اور اضافی لوڈشےڈنگ کی شکاےات جس علاقے سے موصول ہوں گی ہماری ٹےم خود مانےٹرکرے گی اور اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ آپرےشن آفےسرز پر عائد ہوگی ¾ نااہلی اور کوتاہی برتنے والے افسران کو کسی صورت معاف نہےں کرےں گے۔ وزارت پانی وبجلی ملک بھر کی بجلی کی تقسےم کار کمپنےوں کے سپرےٹنڈنگ انجےنئرز، اےگزےکٹو انجےنئرز اور سب ڈوےژنل آفےسرز سے اےک معاہدہ کررہی ہے جس کی روشنی مےں متعلقہ افسر کو لائن لاسز مےں کمی، رےکوری اہداف کا حصول، ای آر اوز اور موبائل مےٹررےڈنگ کے اہداف دئےے جائےں گے جو افسر اہداف حاصل نہےں کرے گا اس کے خلاف فوری طورپر محکمانہ کاروائی ہوگی اور محکمہ سے فارغ کردےں گے۔ ہر ماہ سسٹم مےں بجلی شامل ہوگی اورہم بجلی کمپنےوں کو ان کی ڈےمانڈ کے مطابق بجلی فراہم کرےں گے۔ وزےر مملکت نے ڈےفالٹرز کے فوری طورپر مےٹرز اتارنے کے احکامات دئےے اور واجبات وصول نہ کرنے والے اےگزےکٹو انجےنئرز سے وضاحت طلب کرلی۔
وزےراعظم کے وعدے کےمطابق 2018ءبجلی بحران کے خاتمے کا سال ہوگا:عابد شیر علی
Mar 03, 2017