گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی قیادت میں اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مار کر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے 2 اہلکاروں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دستخط شدہ نوٹ برآمد کرلئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کنگنی والا شاہ پور بازار کے رہائشی اطہر رفیق نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد الیاس گل کو درخواست دی کہ میونسپل کارپوریشن کا ٹیکس انسپکٹر محمد اقبال اور ٹیکس کلرک ذوالفقار اسے ہراساں کرتے ہیں اور رشوت مانگ رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی منظوری سے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ملک علی میراں اور انسپکٹر اینٹی کرپشن اشفاق رسول وڑائچ نے چھاپہ مار کر دونوں اہلکاروں کو 3ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔