راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائےکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس قاضی محمد امےن اور جناب جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے تھانہ سوہاوہ کے قتل کےس مےں اےڈےشنل سےشن جج جہلم کی جانب سے جرم ثابت ہونے پر سنائی گئی سزائے موت کے خلاف دو ملزمان کی اپےل منظور کرکے انہےںبری کردےا ملزمان محمد اشتےاق اور ناصر محمود کے وکےل راجہ غنےم عابر خان اےڈووکےٹ نے دلائل دےتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان آپس مےں سگے بھائی ہےں جنہےں مقامی پولےس نے محمد امجد کو30 بور پستول سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام مےں 4 نومبر2011 ءکو گرفتار کےاوجہ عناد قتل کی پرانی دشمنی تھی ماتحت عدالت نے ٹرائل کے بعد دونوں ملزمان کو 31 اکتوبر2013 ءکو سزائے موت کا حکم سنا دےا تھا جس کے خلاف ملزمان نے اپےل کی جبکہ اس کےس مےں گواہان موجود نہےں اور آلہ قتل کی رےکوری بھی جعلی ہے عدالت عالےہ نے دوطرفہ دلائل سننے کے بعد ملزمان کو سنائی گئی سزائے موت کالعدم قرار دے کر بری کردےا ۔