عوام کی توجہ شہری دفاع کی جانب مبذول کراناوقت کی اہم ضرورت ہے،نازیہ پروین

راولپنڈی(نےوز رپورٹر ) عالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنڈا چیچی میں سول ڈیفنس راولپنڈی کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن صوبائی اسمبلی لبنی ریحان ٬ زیب النساءاعوان ٬ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نازیہ پروین سدھن ٬ پرنسپل کالج برائے خواتین جھنڈا چیچی ثمرہ زارہ نقوی ٬ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس راولپنڈی سنجیدہ خانم اور محکمہ شہری دفاع راولپنڈی کے رضاکارو ںکی بڑی تعداد نے شرکت کیاس موقع پر مہمان خصوصی نازیہ پروین سدھن نے کہا کہ یوم شہری دفاع منانے کا مقصد عوام کی توجہ شہری دفاع کی جانب مبذول کرانا اور ناگہانی آفات کی صورت میں پہلے سے اقدامات کرنا ہے تاکہ نقصان کے تناسب سے ممکنہ حک تک کم کیا جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ اس دن کا بنیادی مقصد ان تمام افراد و ادارو ںکو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہو ںنے جنگ وآفات کے دنوںمیں دوسروں کی جانیں بچانے کے لیئے اپنی جانو ںکی قربانی دے کر انسانیت کی عظیم تاریخ رقم کی رکن صوبائی اسمبلی زیب النسااعوان نے کہا کہ شہری دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیئے محکمہ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی خدمات ہماری تاریخ ہیں جن کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ عوامی فلاح کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا رکن صوبائی اسمبلی لبنی ریحان نے کہا کہ عالمی یوم شہری دفاع کو منانے کا مقصد شہریوں میں دفاع کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ روز مرہ کی زندگی میں انہیں بہت سے خطرات مثلا آگ لگنا ٬عمارت کا گر نا ٬ زلزلہ ٬ سیلاب ٬ دہشت گردی ٬ تخریب کاری اور ایکسیڈنٹ وغیرہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے میں شہری دفاع کی تربیت انتہائی ضروری ہے جس کی بدولت مختلف احتیاطی تدابیر کو اپنا کر نقصانات کو بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس راولپنڈی سنجیدہ خانم نے کہا کہ شہری دفاع کی تربیت حاصل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے قدرتی آفات کو پیدا ہونے سے روکنا اگرچہ انسان کے اختیار میں نہیں لیکن ان سے بچاﺅ کی تدابیر اختیار کر کے نقصانات پر قابو اور عوام کی قوت و قابلیت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے تاکہ وہ ایسی آفات سے نبرد آزما ہونے کے ہنر سے بخوبی واقف ہوں ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سنجیدہ خانم نے اس موقع پر محکمہ سول ڈیفنس راولپنڈی کی کارکردگی کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سول ڈیفنس کی سرگرمیوں کا مقصد شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنا کر محفوظ معاشرے کی تعمیر کرنا ہے سول ڈیفنس کے رضاکار رمضان بازاروں ٬ سکیورٹی ٬ پولیو٬ ڈینگی اور دیگر مقامات پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں اور شہر میں کسی بھی قسم کی ناگہانی صورت میں وہ دیگر ادارو ںکے ساتھ مل کر بھرپور کردار ادا کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وقت کے تقاضوں کے مطابق اس ادارے کو جدید خطوط پر استوار کر کے اپنی ترجیحات کو نئے تصورات اور متبادلات سے ہم آہنگ کرنے کے لیئے اقدامات کیے جا رہے ہیں تقریب کے آخر میں تقریری مقابوںمیں پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات کو تعریفی اسناد اور شیلڈز دی گئیں

ای پیپر دی نیشن