راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی مےں واقع ہوٹل مےں اوپر تلے تےن گےس سلنڈر پھٹ گئے جس سے لوگوں مےں شدےد خوف و ہراس پھےل گےا اےس اےچ او تھانہ سول لائن مےاں عرمران عباس پولےس نفری سمےت جائے وقوعہ پہنچ گئے فائربریگیڈ اور رےسکےو1122 کی ٹےمےں بھی پہنچ گئےں جمعرات کو دن ساڑھے بارہ بجے کے قرےب مرےڑ چوک مری روڈ پر واقع لاثانےہ ہوٹل مےں گےس لےکےج سے اےل پی جی سلنڈر پھٹ گےا اسی دوران آتشزدگی سے دو مزےد سلنڈر پھٹ گئے رےسکےو1122 کے مطابق اس حادثہ مےں30 لاکھ روپے کا نقصان رےکارڈ کےا گےا ہے جبکہ فائر برےگےڈ نے 20 منٹ کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالےا ایس ایچ او تھانہ سول لائن عمران عباس نے اس موقع پر کہا کہ ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے آگ بجھانے کے کوئی آلہ بھی موجود نہےں تھا ہوٹل کے اندر میں موجود ملازمین نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں اللہ کا شکر ہے کوئی جانی نقصان نہےں ہواپہلے اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد دو مزید دھماکے ہوئے اور ہوٹل کے کچن میں آگ لگ گئی ہوٹل مےں موجود افراد مےں افراتفری مچ گئی ہوٹل مےں آگ بجھانے کےلئے آلات موجود نہ ہونے اور متبادل راستہ فراہم نہ کرنے کے حوالے سے ر پورٹ بنا کر حکام بالا کو بھیج دی جائے گی۔