ڈکیتی مزاحمت پرقتل سمیت دیگرمقدمات میں 2مجرموں کو سزائے موت،ایک کو عمرقید

Mar 03, 2017

لاہور+فیروزوالہ (وقائع نگار خصوصی+اپنے نامہ نگار سے +نامہ نگار) ڈکیتی مزاحمت میں قتل سمیت مختلف مقدمات میں دومجرموں کو سزائے موت جبکہ سزائے موت کے ایک ملزم کو بری ،ایک کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تحصیل فیروزوالہ میاں جاوید اکرم بیٹو نے ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ رحمت کے مقدمہ قتلکا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم وحید بٹ کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے ہرجانہ جبکہ ساتھی رستم کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔دریں اثنا ایڈیشنل سیشن جج چوہدری غلام مرتضیٰ نے شاد باغ میں عثمان کو قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم وقاص کو عمر قید جبکہ تین ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔دریں اثنا ایڈیشنل سیشن جج سعید رفیق نے کاہنہ میں مبارک کے مقدمہ قتل میں ملوث مجرم عارف کو سزائے موت اور2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سناتے ہوئے دیگر چار ملزمان بری کردیا۔دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ نے مجرم ریاست علی کی اپیل پر گجرات کے شمشیر علی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ٹھوس ثبوت اور گواہان نہ ہونے کی بنیاد پر بری کر دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے مجرم عمر فاروق کی اپیل پر منڈی بہاؤالدین کے غلام رسول کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمہ میں سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

مزیدخبریں