پاکستان سپر لیگ:سہیل خان 15 وکٹیں حاصل کر کے کامیاب بولر ,زیادہ چھکے لگانے کااعزاز آفریدی نے اپنے نام کر لیا

دبئی:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے سیزن ٹو میں کراچی کنگز کے سہیل خان نے 8میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کر کے لیگ کے سب سے کامیاب بولر بن گئے۔پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں میں بابر اعظم پہلے نمبرہیں جنہوں نے 9میچوں کی9اننگزمیں 290رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے .انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور50رنزہے جبکہ پاکستان سپرلیگسیزن ٹومیں سب سے زیادہ چھکے لگانے کااعزازبوم بوم شاہدخان آفریدی نے اپنے نام کر لیاجنہوں نے 9میچوںکی7اننگزمیں15چھکے اور9چوکے لگائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے سیزن ٹون میں کراچی کنگزکے سہیل خان کامیاب ترین بولررہے۔انہوںنے8میچوں میں27.3اوورز میں208رنزدے کر13.86کی اوسط سے15وکٹیں لیں۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ میں بلے بازوں کے ساتھ ساتھ بولرز بھی بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں . ٹورنامنٹ میں گیند بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپرآنے والے اسلام آبادیونائیٹڈکے رمان رئیس نے7میچوں میں26.1اووروں میں162رنزدے کر13.50کی اوسط سے12وکٹیں لیں۔ تیسرے نمبرپرکراچی کنگزکے اسامہ میئرنے7میچوں میں25.5اووروں میں202رنزدے کر16.83کی اوسط سے12وکٹیں لیں۔چوتھے نمبرپراسلام آبادیونائیٹڈکے محمدسمیع نے9میچوں میں31اووروں میں216رنزدے کر18کی اوسط سے12وکٹیں لیں۔پانچویں نمبرپرپشاورزلمی کے وہاب ریاض نے8میچوں میں26اووروں میں166رنزدے کر16.60کی اوسط سے10وکٹیں لیں۔ پاکستان سپرلیگ سیزن ٹومیںزیادہ رنزبنانے کااعزازکراچی کنگزکے بابراعظم کے پاس ہے .انہوں نے9میچوں کی9اننگزمیں36.25کی اوسط سے290رنزبنائے. جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے .انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور50رنزہے۔پاکستان سپر لیگ ٹو میںسب سے زیادہ سکور بنانے کے حوالے سے دوسرے نمبرپراسلام آبادیونائیٹڈکے ڈیوین سمتھ نے9میچوںکی9اننگزمیں34.25کی اوسط سے274رنزبنائے جن میں2نصف سنچریاں شامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور72رنزناٹ آ¶ٹ ہے۔تیسرے نمبرپرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے رلی روسو نے9میچوںکی8اننگزمیں42.50کی اوسط سے255رنزبنائے جن میں 2نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور76رنزناٹ آ¶ٹ ہے۔چوتھے نمبرپرلاہورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے احمدشہزاد نے9میچوںکی8اننگزمیں135.39کی اوسط سے241رنزبنائے جن میں3نصف سنچریاں شامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور71رنزناٹ آوٹ ہے۔پانچویں نمبرپرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیون پیٹرسن نے9میچوںکی8اننگزمیں34.42کی اوسط سے241رنزبنائے جن میں2نصف سنچریاں شامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور88رنزناٹ آوٹ ہے۔پاکستان سپرلیگ ٹومیں سب سے زیادہ چھکے لگانے کااعزازبوم بوم شاہدخان آفریدی نے اپنے نام کر لیا جوہر میچ میںچوکوں اور چھکوں کی بارش کرتے نظر آتے رہے .ایونٹ میں اب تک سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز پشاور زلمی کے کھلاڑی شاہد خان آفریدی کے پاس ہے جنہوں نے 9میچوںکی7اننگزمیں15چھکے اور9چوکے لگائے۔دوسرے نمبرپرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کیون پیٹرسن نے9میچز کی8اننگزمیں14چھکے اور15چوکے لگائے۔تیسرے نمبرپرلاہورقلندرزکے سنیل نارائن نے 8 میچوں کی 7 اننگز میں 11 چھکے اور6چوکے لگائے۔چوتھے نمبرپرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزنکے احمدشہزادنے9میچوںکی8اننگزمیں10چھکے اور22چوکے لگائے۔پانچویں نمبر پر کراچی کنگزکے کرس گیل نے8میچوںکی8اننگزمیں10چھکے اور6چوکے لگائے۔

ای پیپر دی نیشن