کوئٹہ+اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منحرف رکن بلوچستان اسمبلی منظور احمد کاکڑ کو نااہل قرار دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 6 کوئٹہ 6 کی سیٹ کو خالی قرار دے دیا۔سابق رکن اسمبلی منظور احمد کاکڑ نے گذشتہ ماہ وزیراعلیٰ میر قدوس بزنجو کے انتخاب میں پارٹی امیدوار کی بجائے پارٹی مخالف امیدوار کو ووٹ دیا تھا اور بعد آزاں پارٹی فیصلے کے برعکس نئی کابینہ میں بطور صوبائی وزیر ریونیو حلف اٹھایا جس کے خلاف پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا۔
منظور کاکڑ/ نااہل قرار
پشتونخواملی عوامی پارٹی کے منحرف رکن منظور کاکڑ نااہل قرار
Mar 03, 2018