لاہور+ اوکاڑہ(وقائع نگار خصوصی+ نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے وفد نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی خان سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راﺅ عباس عدیل اور شکیل احمد چودھری کی قیادت میں وکلاءکے وفد نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یاور علی خان سے ملاقات کی جس میں وفد نے ڈسٹرکٹ بار کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 13سو سے زائد وکلاءپر مشتمل بار میں 250سے زائد خواتین وکلاءہیں جب کہ نئی لائبریری کے لئے کتب، فرنیچر، بک شیلف کے لئے فنڈز درکار ہیں جبکہ موجود کمپیوٹر لیب میں محض دس کمپیوٹر ہیں جو کہ ضروریات کو پورا نہیں کرتے اور نہ ہی جدید انٹرنیٹ کی سہولت ہے جس پر چیف جسٹس نے یقین دلایا کہ ان کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے فنڈز جاری کئے جائیں گے۔ اوکاڑہ سمیت کسی بھی ضلع کو فنڈز سے مرحوم نہیں رکھا جائے گا۔
اوکاڑہ بار