پاک آرمی دنیا کی 13 ویں مضبوط ترین فوج ہے، بزنس انسائیڈر کی رپورٹ

Mar 03, 2018

اسلام آباد (صباح نیوز) امرےکہ، روس، چین، بھارت، فرانس، برطانےہ، جاپان، ترکی، جرمنی، مصر، اٹلی، ساو¿تھ کورےا کے بعد پاکستان آرمی کو دنیا کی 13 ویں مضبوط ترین فوج ہے۔ امرےکی ویب سائیٹ بزنس انسائےڈر کے مطابق پاکستان آرمی کو دنیا کی 13 ویں مضبوط ترین فوج قرار دیا گیا ہے۔ گلوبل فائر پاور نامی ویب سائیٹ کی جانب سے کئے گئے۔ بزنس انسائےڈر نے دنےا کی 25 طاقت ور افواج کا جائزہ لےا ہے، ہتھاروں افرادی قوت اور عسکری مہارت کے حساب سے ان کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ تمام ممالک کی عسکری طاقت، اسلحے کی مقدار، وسائل اور جغرافیائی حالات کے پیش نظر ان کے استعمال کو بنیاد بنایا ہے۔ اس کے علاوہ تمام افواج کی انفرادی اور اجتماعی قوت کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کو زمین، فضا اور پانی میں بہتر عسکری صلاحیتوں کے مظاہرے کے بعد یہ درجہ بندی دی گئی ہے۔ 2017 کی درجہ بندی کے دوران پاکستان کو 032870000 کا سکور ملا جو رینکنگ میں بہترین سکور مانا جاتا ہے۔ پاکستانی فوج کے پاس 9 لاکھ 19 ہزار فوجی ہیں، ان میں سے 6 لاکھ 37 ہزار ڈیوٹی پر تعینات رہتے ہیں۔ پاکستان میں ساڑھے 9 کروڑ افراد بالکل صحتمند اور توانا ہیں۔ 7 کروڑ 53 لاکھ 25 ہزار افراد فوج میں ملازمت حاصل کرنے کیلئے جسمانی اعتبار سے بالکل فٹ ہیں۔پاکستان کے روائتی حریف بھارت کی آرمی کو اس فہرست میں چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ بھارتی فوج کے پاس 42 لاکھ سے زائد مسلح افواج موجود ہیں۔ 13 ہزار 762 جنگی طیارے جس میں سے 6065 ہیلی کاپٹرز ہیں۔ دوسرے نمبر پر روس اور تیسرے نمبر پر چین کی افواج کا نمبر آتا ہے۔ مشرق وسطی کی طاقتور ترین فورسز میں سعودی عرب پہلے نمبر پر آگئی، امریکی رپورٹ کے مطابق سعودی فوج 2017 کے دوران اسلحہ پر سب سے زیادہ بجٹ خرچ کرنیوالا ملک ہے۔ مشرق وسطی کی 10 طاقتور ترین افواج میں سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے جبکہ ترک فوج مشرق وسطی اور شمالی افریقا کی سب سے طاقتور فوج ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی فوج نے 76.7 ارب ڈالر خرچ کئے ہیں جبکہ عراق کا نمبر دوسرا ہے، جس نے 19.3 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مصری فوج دنیا کی 10 طاقتور ترین افواج میں سے ایک ہے۔
مضبوط فوج

مزیدخبریں