پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی زریں ضیاءنے اپنے ساتھ ہونے والی واردات میں پولیس کوملوث قرار دیا۔ زریں ضیاءنے اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس کی موجودگی میں نامعلوم افراد نے مجھے گاڑی سے نکال باہر پھینکا۔ اس موقع پرایس ایچ او بھی نفری کے ساتھ موجود تھا مگر اس نے مجھے نہیں بچایا۔ میری گاڑی میں پڑے 20 لاکھ روپے نامعلوم افراد نے نکال لئے۔ پولیس نے میری ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جس سے میرا استحقاق مجروح ہوا۔
زرین ضیائ