نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان میں گوادر بندرگاہ چین کا ایک سٹریٹجک خطرناک اقدام ہے ۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق بھارتی وزیر مملکت منیش تیواری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ایک چیز جو ہمیں واضع طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ایران میں چاہبہار بندرگاہ ایک کمرشل انٹرپرائز ہے ان دونوں پراجیکٹوں میں واضح فرق ہے انہوں نے کہا کہ چین ایسے اقدامات کے ذریعے خطے مین اپنا اثر ورسوخ بڑھانے کے لئے کوشاں ہے ۔ انہون نے کہا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوے امریکہ کو بھی خطے میں کچھ مشکل انتخابات کرنے ہونگے ۔بھارت بھی حالات کے مطابق اقدامات کرنے کے لئے سرگرم ہے۔
گوادر بندرگاہ/بھارت