کراچی میں تعینات پری ونیٹو آفیسر محمد علی کا استعفیٰ منظور

Mar 03, 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کراچی میں تعینات پری وینٹو آفیسر محمد علی کا ملازمت سے استعفیٰ ایف بی آر نے منظور کرلیا۔ دریں اثناء ایف بی آر کے گریڈ 21 کے ایک اور گریڈ 20 کے 6 افسروں نے اپنے نئے مقام تعیناتی پر مناصب کا چارج سنبھال لیا۔ گریڈ 21 کے افسر سفیر اﷲ خان نے ڈی جی خصوصی اقدامات اسلام آباد کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔ گریڈ 20 کی افسر حمیرا مریم نے کمشنر اپیل لاہور I کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔

مزیدخبریں